ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں