English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی وزیر داخلہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

پٹنہ: بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ریاست بہار میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ ایک موقع پر اُن کا ہیلی کاپٹر پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

 

 

A post shared by Patiala Politics (@patialapolitics)

 بعدازاں حکومتی ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے رپورٹ کیا کہ بہار سے ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن کا مسئلہ تھا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔ 

 واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ 5 سال قبل بھی اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے