ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں موجود دہشتگرد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، روسی وزیردفاع

آستانہ: روسی وزیردفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا، جس میں افغانستان سے دنیا بھرمیں ہونے والی دہشتگردی زیرِ بحث آئی۔

روسی وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ خطے کو سب سے بڑا خطرہ افغانستان میں مقیم انتہاپسند دہشتگرد گروپوں سے ہے، افغان طالبان نے بار بار کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

روسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان دہشتگردی اب دنیا کی نظروں میں واضح ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی طاقتیں افغانستان کی سرزمین سے دنیا بھر میں ہونے والے حملوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ دہشتگردی کا یہ ناسور پورے خطے میں پھیل جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی سربراہی میں ٹی ٹی پی اور ISKP دہشتگردتنظیموں نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے قائم کررکھے ہیں، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے پورا خطہ بالخصوص پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں