English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

لاہور :  پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں رواں سال میں بجلی چوری کے 12ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے11ہزار 800 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن میںبجلی چوری کے1720ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،صدرڈویژن میں2149، کینٹ ڈویژن میں3480، ماڈل ٹائون ڈویژن میں1782، سٹی ڈویژن میں2020اور سول لائنزڈویژن میں705ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے