ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم  نے گندم کی درآمد کے معاملے پر  انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

Support

اسلام آباد :وزیراعظم  شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے معاملے پر  انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا  جائزہ اجلاس ہوا، جس میں  وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو، گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

 وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا گیا  کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔

  وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں