ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر حملے جاری، ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کردیے

انقرہ: صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں اور جنگ بندی کی جانب نہ بڑھنے پر ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ امپورٹ اور ایکسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، تاہم ترک حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ترکیہ کی جانب سے اسرائیل کو کچھ مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کی وجہ بھی اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملے اور جنگ بندی  کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہونا تھی۔

میڈیا ذرائع میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 6.8 ارب ڈالر تھا، جس میں ترکیہ کی برآمدات 76 فی صد تھیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کا اقدام ایک آمرانہ طرز عمل ہے، جس کا مطلب ہے کہ ترک صدر رجب طیب اِردوان معاہدے توڑ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں