English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کا حصہ بننے والی جماعتوں کو قوم نشان عبرت بنادے گی، لیاقت بلوچ

جیکب آباد :جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میاں اور زرداری کی وزارت عظمیٰ اور صدارت تابعداری پر قائم ہے حکمران مہنگائی گیس بجلی بحران پر عوام کو جوابدہ ہیں، 2024کے انتخابات دھونس ، دھاندلی اور زبردستی تھے، اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کا حصہ بننے والی جماعتوں کو قوم نشان عبرت بنادے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  اتحادوں کی سیاست ناکام اور بے ثمر ہے جس سے بلیک میلنگ ، کرپشن بڑھی، مفادات کی خاطر سجدہ ریز ہونے والوں نے عوام کے ارمانوںکاقتل کیا، سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے راستے اقتدارلینے کا دھندہ ترک کرنا ہوگاقومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام بھی آئے گا اسمبلیاں بھی اپنی کردارادا کرسکیں گی اور عوام کو بھی اپنا حق ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ  سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اسٹریٹ کرائم، اغوا برائے تاوان بڑھ گیا ہے، کچے اور پکے کے ڈاکو ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں۔پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر بار بار اقتدار پر قابض اور مسلط کرلیتی ہے، پیپلز پارٹی قیادت، وڈیرہ شاہی مافیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا ٹرائکا عوام کیلئے عذاب اور مشکلات کا باعث ہے، زراعت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اس وقت گندم کے کسان کی حالت بہت برُی بنا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے