اسلام آباد: صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ (29 اپریل کو) قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے ٹیکس قوانین کا ترمیمی بل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سفارش کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیجا گیا تھا، جس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دیدی۔
ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے، اس کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی ، 43 ، 45 بی ، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے ، 130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔
