ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

notice received

اسلام آباد:گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران علی افضل نے کہاکہ  گندم اسکینڈل پر میڈیا کا جو رول ہے وہ بالکل غیر ذمہ دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو بہت بری بات ہے۔

صحافی نے کامران علی افضل سے پوچھا کہ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا؟ جس پر انہوں  نے کہا کہ کمیٹی میں ٹی آر اوز کا اضافہ ہوا اس وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے۔

انہوں نے انوارالحق  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگراں وزیرِ اعظم کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے کے حوالے سے میڈیا نے جھوٹی خبریں چلائیں ہیں، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں