لاہور:چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہاہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو سزا ملنی چاہئے،ہمارا دشمن چاہتا ہے فوج اور عوام کے درمیان خلا پیدا کیا جائے، ہم تمام مسائل کا حل مفاہمت کے ذریعے چاہتے ہیں ۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن اور رواداری کے لئے کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاسی لیڈر گرفتار ہوئے لیکن کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، افسوس کی بات ہے ایک سال گزر گیا مگر نو مئی کے ملزموں کو سزا نہیں مل سکی۔
انہوں نے مزید کہاکہ 9مئی کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، جی ایچ کیو، میانوالی اور پشاور میں حملہ کرنے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر پولیس نے مظاہرین کو راستہ دیا تو اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحریک انصاف کی قیادت کو بھی انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔

