رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر وہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا تھا اس وقت بھی ساتھ بیٹھنے کو کہا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا، عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے۔

