English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تائیوان میں 5.8 شدت کا زلزلہ

intensity 5.3 recorded

تائی پے: تائیوان کے مشرقی ساحل پر 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوانی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔

موسمی انتظامیہ نے بتایا کہ ہوالین کاؤنٹی کے ساحل سے دور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان تقریباً 1400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے جس میں 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے