English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا: گورنر کے پی کے

ڈی آئی خان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، طرز تکلم درست کریں ورنہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا پر قبضے کر نے دھمکی مت دو ،گنڈاپور کو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں ،میں گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا جانتا ہوں، میں وزیراعلیٰ کے پی کے کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا ۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے گورنر راج سے نہیں بلکہ گورنر کی ذات سے خوفزدہ ہیں، ہمیں گورنرراج لگانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ ان کو چاہیے کہ یہ گیدڑ بھبکیوں کے بجائے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں ، جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے لب و لہجے میں شائستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں ،علی امین گنڈاپور اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو ان کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا، میں وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ہم نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے