English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی قیادت میں دیگر ممالک کیساتھ مل کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر عالمی معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان ، سعودی عرب کی قیادت میں مل کر عالمی معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں چین بھی ہمارے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عید کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا، ہم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفرنسز کیں، جو بہت سود مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔

سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور 8 برس میں ملک کا نقشہ ہی بدل دیا، اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیش رفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے