English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیلی کام کمپنیوں نے 3 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کردیں، 5 ہزار کو انتباہ

اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تین ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردی گئی ہیں جب کہ پانچ ہزار کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں سے ابتدائی طور پر بلاک کیے جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کی  گئی ہیں جب کہ 5 ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے اور تیسرا بیچ کل(اتوار)بھجوا دیا جائے گا۔

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کے بھجوائے گئے پہلے بیچ کے نان فائلرز کو آگاہ کرنے کے لیے دیے گئے پیغامات اور سمز بلاک کرنے سے متعلق ہفتے کو منعقدہ اجلاس میں ابتدائی کمپلائنس رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جبکہ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے