ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، بم دھماکے میں 4 صہیونی فوجی مارے گئے، کئی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران غزہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چار فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔ اسی اثنا میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر بئر شیبہ راکٹ حملہ کیا جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

علاوہ ازیں شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر چھاپا مارا جس کے دوران ایک گلی میں زوردار دھماکا ہوا جس میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور افسر سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی شناخت سارجنٹ ایتے لیونی، یوسف دسا،  سارجنٹ ارمیاس میکوریاو، سارجنٹ ڈینیئل لیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک اور واقعے میں مزید 2  اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک ٹینک پر ہونے والے راکٹ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں