مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر چوتھے روز بھی ہڑتال جاری، حالات کشیدگی ہونے کے باعث متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ اور احتجاج کی کال پر مختلف علاقوں سے مظفر آباد جانے کے لیے قافلے روانہ ہوگئے ہیں، سدھنوتی آزاد کشمیر سے آنے والے مظاہرین نے بلوچ اور اعوان آباد کے مقام پر انتظامیہ کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔
میرپورڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھرمیں انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر ہے جس سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین اور مقامی پولیس کے درمیان آپس میں جھڑپ اور پتھراؤ بھی ہوا، جس کے تنیجے میں اے ایس پی میرپور خاور علی اور تحصیلدار ڈڈیال سردار رضوان لطیف زخمی ہوگئے۔

