English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ 12 مئی : قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے، منعم ظفر

the mercy of bandits

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 12مئی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے،ملک کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے کراچی میں قاتلوں کی سرپرستی کرنے والوں کو مسلط کردیا گیا ہے۔

منعم ظفرخان نے کہاکہ   پاکستان کے تمام اداروں کو سوچنا چاہیے کہ مجرموں کو کیوں مسلط کیا جارہا ہے،  جماعت اسلامی فارم 47 کے مطابق مسلط کیے گئے ٹولے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم میٹرک کے امتحانات میں بد نظمی کا فوری نوٹس لیں،طلبہ و طالبات کو سہولیات فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور کے الیکٹرک کو پابند کیاجائے کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ نہ کرے،جماعت اسلامی کے تحت پورے پاکستان میں اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ”یکجہتی غزہ مارچ“کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت 14 مئی کو ”ہولی ٹرینٹی چرچ، فوارہ چوک تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام اقلیتی برادری سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔

جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر کا کہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فارنزک آڈٹ کیا جائے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18.86روپے اضافے کو مسترد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے