English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت کا آزادکشمیر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

foreign policy

اسلام آباد:صدرمملکت  آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ  آزادکشمیر میں تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ   سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا، صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت  آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے