English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج انتظامات کا جائزہ لینے وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب پہنچ گئے

to review the Hajj arrangements

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر سعودی وزارت حج و عمرہ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لیں گے، چودھری سالک حسین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود حج مشن، نادرا، پاسپورٹ، کمرشل، ویلفیئر شعبہ جات کا معائنہ کیا، چودھری سالک حسین نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور عازمینِ حج کی رہائشگاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے