English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کا اسرائیل سے رفح آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ

برسلز: یورپی یونین کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل سے رفح آپریشن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی یونین نے رفح میں بڑے آپریشن کے لیے اسرائیلی عزائم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی جان کا ضیاع ہوگا۔

یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطین کے سرحدی علاقے رفح میں اپنا فوجی آپریشن بند نہ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے اور اسرائیل کو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا آپریشن غزہ میں پہلے سے تباہی کے شکار افراد میں امداد تقسیم کرنے کی راہ روک رہا ہے جب کہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں قحط سمیت دیگر مسائل مزید سر اٹھائیں گے اور انسانی صورت حال مزید ابتر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے