English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، تحقیقات شروع

اسلام آباد: سپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویرکمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھےافرادمیں سے کسی نے بنائی ہے، کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو واقعے کی تحقیقات اور ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے