اسلام آباد: پاکستان نے پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات سے متعلق پاکستان نے اپنا تفصیلی موقف دے دیا ہے ،پاکستان بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ پاکستان اپنی سیکورٹی اور کسی بھی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے طرح تیار ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے، پاک افغان سرحد پر حالات کے حوالے سے افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور ایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے، یہ بھارت اور ایران کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان کے ایران سے ٹھوس برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے ،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ترقی، وسعت، روزگار، گرین کوریڈورز پر توجہ مرکوز کی گئی، ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر پاک برطانیہ مذاکرات کا چھٹا دورہ ہوا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینے کی قرارداد کی بھرپور حمایت کی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری خواتین آج بھی اپنے شوہروں کا انتظار کررہی ہیں جن کو بھارتی فوج قتل کرچکی ہے ۔

