English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان، چھینی ہوئی نشستیں واپس مل جائیں گی، عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی کمر میں چھرا گھونپیں گی،موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے،تحریک انصاف کو چھینی ہوئی نشستیں واپس مل جائیں گی۔

عمر ایوب نے کہاکہ مخالفین خود بانی پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کی دعوت دیں گے،تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کی پالیسی نہیں چلتی، دھرنا اور احتجاج تب ہو گا جب بانی پی ٹی آئی کہیں گے، ابھی تک مولانا فضل الرحمن سے کوئی انڈر سٹینڈنگ نہیں،آنے والے وقت میں لوگ خود حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مستقبل میں ڈالر 350 روپے سے بھی مہنگا ہو گا،ہمارے دور میں بجلی 17 اور آج 85 روپے فی یونٹ ہے،  آنے والے وقت میں بجلی کا فی یونٹ 100روپے ہو گا،اگست ستمبر کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 100 روپے ہو جائے گا، گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا،ہم اقتدار میں آتے ہیں تو 3سال میں بحرانوں پر قابو پا لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے