ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ اور قبضہ میئر ہیں، منعم ظفر  

against K Electric

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویوز میں بھی کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، کراچی کی تمام یوسیز میں پانی کا شدید بحران ہے،کراچی میں پانی کے شدید بحران کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ اور قبضہ میئر ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ   2005میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کے فور منصوبہ شروع کیا تھا جسے 18سال ہوگئے وہ مکمل نہیں ہوسکا، ہر حکومت کے فور منصوبے کا افتتاح کرتی رہی لیکن عملاً کچھ نہیں کیا،قبضہ میئر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین ہوگئے ہیں لیکن زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر نے کہاکہ کراچی کے علاقے نیو کراچی،نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن،کیماڑی،لانڈھی،کورنگی،اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے،کراچی کے حصے کا جو پانی ہے وہ اسے پورا نہیں دیا جاتا اور جو دیا جاتا ہے وہ بھی سرکاری سرپرستی میں ٹینکر مافیا اور پانی چوروں کی ملی بھگت کے باعث شہریوں کو نہیں مل پاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  واٹر بورڈ کی لائنوں اور گھروں کے نلکوں میں پانی نہیں آتا لیکن ٹینکر مافیا کو پانی مل جاتا ہے اور شہری ٹینکرز سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبضہ میئر دعویٰ کر رہے ہیں کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا اورکے فور منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں