ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 148ضمنی انتخاب: غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج میں پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب

stations established

ملتان: قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری  نتائج میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی، حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔

250 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی 78ہزار 270 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 47ہزار 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ  8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی لیکن چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں