ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو، گورنر پنجاب

کراچی :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، وہ اپنے تحفظات کو ٹیبل پر لائیں لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سینئر لیڈر ہیں، گھر میں بھی 6 لوگوں کے درمیان گلہ شکوہ ہوجاتا ہے، مولانا صاحب کی نمائندگی موجود ہے، اسمبلی میں بیٹھ کر کمی کوتاہیوں کو دور کرنا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے انتشار کی سیاست کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مودی سے ہاتھ ملا لوں گا پاکستان کے سیاستدانوں سے نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں