ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

درجہ حرارت میں اضافہ: گلیشیئرز سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے  درجہ حرارت میں اضافے کے گلیشیئر سے بنی جھیلیں  پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو وارننگ جاری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان  اور خیبر پختونخوا  میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں  پھٹنے کا خدشہ ہے،   21  تا 27 مئی گلگت بلتستان اور  خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری  زائد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ  درجہ  حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز  آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے، جس کے بعد برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو  محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں