ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت صحت کی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

 اسلام آباد:ملک بھر میں مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث راہ چلتے لوگ بے ہوش ہونے لگے، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردیں گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے اور سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں، متعلقہ انتظامیہ اپنے اپنے یونٹس میں  ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں۔

وزرات صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات اور بیماری میں اضافہ ہوسکتا ہے،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرز ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے،  فوکل پرسن نامزد کریں اور مرکز میں متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سہولت ایمبولینس کے ساتھ کوآرڈینیشن 1122 یقینی بنائیں ،ہیٹ اسٹروک کے مریض کے ہنگامی انتظام سے متعلق انچارج میڈیکل آفیسرز کے ذریعے صحت کی سہولت کے عملے کی تربیت کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں