پشاور: گورنر خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاس میں کباب اور تکے کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا سوئچ آن آف کرنا مسائل کا حل نہیں،یہ نہیں چاہتا کہ باہمی لڑائی میں نقصان عوام کا ہو، علی امین گنڈاپور بیان بازی چھوڑے عملی اقدامات کریں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوئچ بند کرنا خطاب میں کہنا اچھا لگتا ہوگا لیکن عملی طور پر مناسب نہیں ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ ہو رہی ہے، متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی ہاؤ س کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہے،پولیس کے پاس دہشتگردوں سے مقابلے کیلیے جدید ہتھیار نہیں ہیں اور دہشتگردوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے اس کیلیے آئین و قانون کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔
