اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔
وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا جبکہ دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کیلیے تجاویز بھی دیں۔
