اسلام آباد:وفاقی حکومت آئندہ ماہ 8 جون کو قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 8 جون ہفتے کے روز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میںاسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد بجٹ کی منظوری عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔
