ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹی فکیشن جاری

consequences

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے افسران کے تبادلے کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نظیر کا نیب ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی تبادلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی تبادلہ کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں