English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارٹی بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کونسا عہدہ کس کے پاس ہوگا؟ اسد عمر

اسلام آباد: سابق  وفاقی وز یر اسد عمر کا کہنا  ہے کہ تحریک انصاف  بانی چئیرمین کی بنائی ہوئی  جماعت ہے، وہی فیصلہ کرتے ہیں پارٹی میں کونسا عہدہ کس کے پاس ہوگا؟ پارٹی  میں بہت سے فیصلوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں، پارٹی کے سب حقیقی لیڈر جیل  میں ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ  براہ راست بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی میں شک کی لہر ہے، بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت نہیں ہو سکتی، چند لوگوں سے ہو سکتی ہے، سیاسی قوتوں کا کہنا ہے میں دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا تو یہ جمہوریت کی نفی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتا جو موجودہ صورتحال سے نکال سکے، سیاستدانوں سے ہی بات کی جاتی ہے،حل نکالنے کیلئے سیاستدانوں سے بھی بات کرنا پڑے گی ،2021 میں سپورٹ کے بغیر اعتماد کا ووٹ نہیں ہو سکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے