English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر اسرائیل غزہ میں جارحیت روک دے تو اس سے مکمل معاہدے کیلئے تیار ہیں: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اگر صیہونی افواج غزہ میں جارحیت روک دیں تو ہم ایک مکمل معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر قابض فوج نے ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ اور جارحیت جاری رکھی تو وہ مزید مذاکرات کا حصہ نہیں رہیں گے۔

حماس نے اس بات کو بھی واضح کردیا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ کو روکتا ہے تو وہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت ایک مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اسرائیل غزہ اور رفح میں جنگ اور بمباری بھی جاری رکھے اور ہم اُن کے ساتھ مذاکرات کرتے رہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیمیں بھی غزہ اور رفح میں نسل کشی اور قتل عام ہوتے ہوئے کسی معاہدے کا حصہ بننا قبول نہیں کریں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے