کابل: افغانستان میں ڈرون حملے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضرار گروپ سے تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں گاڑی پر ایک ڈرون حملہ کے نتیجہ میں 8 افراد مارے گئے جن میں طالبان گنڈہ پور اقوام کے 5 جبکہ محسود اقوام کے 3 افراد شامل ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون حملہ میں مرنیوالے تمام دہشتگردوں کا تعلق ضرار گروپ سے تھا۔

