English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمام کیسز ایسے ہی جھوٹے ہیں، سرخرو ہوںگا: سائفر کیس میں بریت پرعمران خان کا ردعمل

acquittal in cipher case

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ وکیل انتظار پنجوتا کے مطابق عمران خان سے سپریم کورٹ نیب کیس کے سلسلے میں ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان کو سائفر کیس میں بریت کا بتایا تو انہوں نے کہا کہ تمام کیسز ایسے ہی بوگس اور جھوٹے ہیں اور جھوٹے ہیں اللہ الحق ہے۔ میں تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور ان شااللہ سرخرو ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ورکرز کو پھر پیغام دے دیا کہ اپ تمام لوگ مجاہد ہیں آپ جہاد کر رہے ہیں۔آپ حقیقی آزادی کی جنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب ساری پارٹی کورو پوش ہونا پڑا تھا سوشل میڈیا ورکر تب بھی چٹان بن کر کھڑے رہے۔ آپ تمام کو میرا سلام۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے