English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور ضلع غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران پیر سے ہاکس بے تاصدر اور منگھوپیر تا بنارس آزمائشی بنیاد پر پیپلزبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس دوران ملیر تا لیاری ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ سے یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن تک پنک بس سروس چلانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

شرجیل میمن کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عوام کو قابل رسائی، موثر اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھا کر آسان سفر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے