English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرا علیٰ سندھ کا سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونے کا دعویٰ

Prime Minister

کراچی:وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسیلاب سے  متاثر ہر شخص کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کےلیے 21لاکھ گھروں کی تعمیر کررہے ہیں، جو دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ گھروں کی تعمیر ایسی بنارہے ہیں کہ آفات سے نمٹ سکیں، سیلاب متاثرین کے 8 لاکھ کے قریب بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، بہت جلد اُن کو ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں،  بہت جلد عوام کو خوشخبریاں دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے