English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رہنما پی ٹی آئی پر چھریوں سے حملہ، اسپتال منتقل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔

 گزشتہ رات فقیر آباد کے علاقہ عید گاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کو زخمی کردیا۔

علی زمان کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے