ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں پولیس ہائی الرٹ

لاہور: صوبے بھر کے گرجا گھروں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ  کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرجا گھروں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا بذات خود معائنہ کریں۔

حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو، اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر گشت کریں گی۔

پولیس چیف نے مذہبی اسکالرز، مسیحی برادری کے رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ارکان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں اور پرامن مذہبی اجتماعات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال، فیصل آباد کے جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزامات پر ایک ہجوم نے متعدد گرجا گھروں پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔

جڑانوالہ پولیس نے “متعدد گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے گھروں کو نذر آتش کرنے” کے الزام میں 600 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر لیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں