ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجلاس میں بھرپور احتجاج ہوگا، فارم 47 والوں کو حق نہیں کہ وہ بجٹ پیش کریں : علی محمد خان

 پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ فارم 47 والوں کو حق نہیں کہ وہ بجٹ پیش کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بات ہم نے نہیں کی، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو بات آگے بڑھائے ،آج بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کا پیغام جیل میں عمران خان تک پہنچایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات میں معاونت کرسکتے ہیں، عمران خان نے واضح کیا اگر محمود اچکزئی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں