ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کی آمد،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ظلم ہے،عقیل احمد خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے عید الاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹر زکی جانب سے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرایوں میں من مانا اضافے سے عیدالا ضحی کیلےے آبائی علاقوں کو جانیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے،نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیاگیا کوئی پرسان حال نہیں ملک کے دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگ اپنے آبائی علاقوں کو عید منانے جاتے ہیں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کا رش ہے اور وہ اپنے خاندانوں کے ہمراہ اپنے پیاروں سے ملنے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے اور مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کو مزید لوٹا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا
نہیں غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا لیکن جو سہولیات میسر ہیں انہیں چھینا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ کرایوں میں کمی کرائے اور ٹرانسپورٹرز تہواروں کے موقع پر زیادہ گاڑیاں چلائیں اور کرائے کم رکھیں تاکہ لوگ عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں