اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی سمیت دیگر ورکرز کو 9 مئی مقدمے سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہر یار خان آفریدی پر 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیرؤا اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
