اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کر کے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا۔
