ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو میں کشتی الٹنے سے 86 مسافر ڈوب کر ہلاک

boat accident

کنشاسا:کانگو میں کشتی الٹنے سے 86 مسافر ڈوب کر ہلاک ہو گئے، کشتی  میں 271 مسافر سفر کررہے تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت کے قریب دریا میں 271 مسافروں  کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 86 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی و جہ گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرانا بتایا گیا ہے۔

مائی ندومبے نامی صوبے میں دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی، جو دارالحکومت کنشاسا سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں انجن خراب ہونے سے کشتی رک گئی اور مسافر زیادہ ہونے کے سبب دریا میں الٹ گئی۔

کشتی ڈوبنے کے بعد 185 مسافروں نے تیر کر اپنی  جان بچائی جب کہ 86 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں