بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعہ مالی کے جنوب مغرب میں پیش آیا۔ سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ جس وقت یہ سانحہ پیش آیا اس وقت کان میں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔اس سے قبل وینزویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔