ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی گارڈ کی گولی سے 4 سالہ بچہ جاں بحق، گارڈ اسلحہ سمیت گرفتار

پنجاب کے شہر جھنگ میں پیٹرول پمپ پر گن کی صفائی کے دوران سکیورٹی گارڈ سے فائر ہوگیا، گولی لگنے سے چار سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ میں پیش آیا، پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سکیورٹی گارڈ شمع کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے چار سالہ بچے سلمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی۔

محمد راشد نے کہا کہ قانون شکنی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر بچوں اور عورتوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں