ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی جیل میں 5 قیدی ہلاک کر دیے گئے

ماسکو:غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے روستوف ریجن کی مرکزی جیل میں گارڈز کوحراست میں لینے والوں کو ہلاک کردیا گیا۔

روسی حکام کے جاری بیان کے مطابق حفاظت پر مامور اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی ملکی فورسز کے ہاتھوں ماردیے گئے،بعدازاں سیکورٹی گارڈز کو قیدیوں نے چنگل سے باحفاظت آزاد کرالیا گیا ہے۔

حکام نے بتا یا کہ پانچوں قیدی اپنے احاطے کی اونچائی میں لگی کھڑکی کی آہنی سلاخیں توڑ کر گارڈ روم کے کمرے میں داخل ہوگئے تھے، گارڈز کواپنے زیرحراست یرغمال کرنے والے قیدیوں نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ داعش جیسی تنظیم سے منسلک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں