ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات ،سیکورٹی اقدامات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکورٹی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سی پیک
اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکورٹی پلان پر بھی بریف کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکورٹی کیلیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کیلیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چینی سفیر نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں